سرکاری خدمات کو کال کرتے وقت زبان کی معاونتی خدمات Language support when calling government services

اگر آپ کسی سرکاری ایجنسی کو کال کر رہے ہیں اور آپ کو زبان میں مدد کی ضرورت ہے تو ایک زبانی مترجم طلب کریں۔
MEC Interpreting eLearning Urdu

سرکاری اداروں کو فون کرتے وقت انٹرپریٹنگ سروسز (ترجمے کی خدمات) حاصل کرنا Accessing interpreting services when calling government agencies

اگر آپ نیوزی لینڈ میں کسی سرکاری ادارے کو فون کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کو زبان میں مدد کی ضرورت ہے تو آپ مفت انٹرپریٹر مانگ سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو Healthline کو کال کرنے کی ایک مثال دکھا رہے ہیں تاکہ آپ کو اس کا طریقہ پتہ چل جائے۔

اس بات کو یقینی بنانا سرکاری ایجنسی کی ذمہ داری ہے کہ اس کی خدمات قابل رسائی ہوں۔
اس میں عوام کو پیشہ ور زبانی مترجمین کیمفتفراہمی بھی شامل ہے

زبانی مترجم حاصل کرنے کا طریقہ

  1.  سرکاری ادارے کو کال کریں۔
  2. ایک مترجم طلب کریں اور فون پر موجود شخص کو وہ زبان بتائیں جو آپ بولتے ہیں۔ آپ کو انگریزی میں پوچھنے کی ضرورت ہوگی، اس لیے کال کرنے سے پہلے لفظ ) ‘interpreter’ انٹرپریٹر (اور اپنی زبان کا انگریزی نام کہنے کی مشق کریں۔
  3. آپ کو انتظار کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ فون پر رہیں - اسے بند نہ کریں۔
  4. اگر ایک پیشہ ور مترجم دستیاب ہوا تو وہ آپ کی مدد کے لیے کال میں شامل ہو جائے گا۔ حکومتی ایجنسیوں کو کچھ زبانوں کے لیے مترجمین پہلے سے بک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ 

اگر آپ کو روبرو یا ویڈیو کانفرنس میٹنگ کے لیے ایک مترجم کی ضرورت ہے تو ایجنسی کو پہلے ہی ای میل کر دیں تاکہ مترجم کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بہت ساری سرکاری ایجنسیاں اور کونسلیں آپ کو زبانی ترجمے میں معاونت کے لیے مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ مکمل فہرست یہاں موجود ہے:
www.mbie.govt.nz/language-assistance-services/participating-agencies

اگر ترجمے کی سرکاری خدمات تک رسائی کے حوالے سے آپ کے کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو ہمیں info@ethniccommunities.govt.nz پر ای میل کریں۔

 

ان معلومات کو ڈاؤن لوڈ کریں

سرکاری خدمات کو کال کرتے وقت زبان کی معاونتی خدمات | Language support when calling government services

Last modified: