سائیکلون گیبرئیل اور آکلینڈ میں آنے والے سیلاب کے حوالے سے امداد Cyclone Gabrielle and Auckland flooding support

حالیہ شدید موسمی واقعات سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے دستیاب امداد کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

اپنے سول ڈیفنس ایمرجنسی مینجمنٹ گروپ کی جانب سے مہیا کی جانے والی تازہ ترین مقامی معلومات دیکھیں

سائیکلون ریکوری یونٹ کی جانب سے تازہ ترین خبریں حاصل کریں

 

مالی مدد

سیلاب اور سائیکلون گیبرئیل کے ردّعمل میں کئی فنڈز قائم کیے گئے تھے تاہم اب بہت سے فنڈ بند ہو چکے ہیں۔ آپ نیچے کچھ فعال فنڈز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

دیگر قومی، مقامی یا علاقائی فنڈز کے بارے میں معلومات ایجنسی کی ویب سائٹس پر مل سکتی ہیں۔

ورک اینڈ انکم

ورک اینڈ انکم رہائش یا فوری اور غیر متوقع اخراجات میں شاید مدد کر سکے۔

معلوم کریں کہ ورک اینڈ انکم کس طرح مدد کر سکتی ہے۔

پرائمری انڈسٹریز

منسٹری فار پرائمری انڈسٹریز (MPI) کے ذریعے کسانوں، کاشتکاروں، ماؤری مالکان اور دیہی کمیونٹیوں کے لیے مدد دستیاب ہے۔ اس میں فلاح و بہبود، صحت اور حفاظت، جانوروں کی بہبود اور فوری بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے فنڈنگ شامل ہے۔

سائیکلون گیبرئیل کی بحالی کے سلسلے میں MPI کی معاونت کے بارے میں پڑھیں

 

کاروباری معاونت

متاثرہ کاروبار ٹیکس ریلیف حاصل کر سکتے ہیں جس میں ادائیگی کے متبادل انتظامات اور جرمانے اور سود کو ہٹانا شامل ہے۔

مزید معلومات حاصل کریں

 

رہائش میں معاونت

عارضی رہائش کی خدمت یا ٹمپریری اکاموڈیشن سروس (TAS)

اگر آپ سائیکلون گیبرئیل اور آکلینڈ میں آنے والے سیلاب کے بعد اپنے گھر میں نہیں رہ سکتے ہیں تو شاید TAS مدد کر سکے۔ TAS کو درج ذیل علاقوں میں لاگو کیا گیا تھا:

  • نارتھ لینڈ (Northland)
  • گیسبورن (Gisborne) 
  • بے آف پلینٹی (Bay of Plenty) 
  • ہاکس بے (Hawke's Bay) 
  • وائیکاٹو (Waikato) 
  • ٹراروا ڈسٹرکٹ (Tararua District) 

اگر آپ موسمی واقعات سے متاثر ہوئے ہیں اور آپ کو عارضی رہائش کی ضرورت ہے تو آپ TAS کے ساتھ رجسٹر کر سکتے ہیں۔ عارضی رہائشی کوآرڈینیٹر آپ سے رابطہ کرے گا۔

TAS کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

TAS کے لیے رجسٹر کریں

 

ذہنی صحت اور تندرستی میں معاونت

مدد طلب کرنا ٹھیک ہے – اگر آپ کسی اور شخص یا اپنے بارے میں فکر مند ہیں تو کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

اضطراب یا ذہنی تندرستی میں مدد کے لیے Need to Talk? کو  1737  پر کال یا ٹیکسٹ کریں اور ایک تربیت یافتہ کاؤنسلر سے  مفت بات کریں۔ دن میں 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن۔ زبانی مترجم دستیاب ہیں۔

عمومی صحت کے بارے میں مشورے کے لئے ہیلتھ لائن کو 0800 611 116 پر کال کریں.

مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے مختلف سپورٹ سروسز کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی ہیں جو ان لوگوں کے کام آ سکتی ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

ذہنی صحت اور تندرستی میں معاونت کی خدمات تلاش کریں

 

کمیونٹی سپورٹ پرووائیڈرز

مختلف نسلوں کے لیے خدمات فراہم کنندگان (Ethnic service providers)

آکلینڈ کے سیلاب اور سائیکلون گیبرئیل سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے کام کرنے والے نسلی خدمات فراہم کنندگان کی فہرست تلاش کریں۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو آپ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میںنسلی خدمات فراہم کنندگان کو تلاش کریں

کمیونٹی کنیکٹرز

کمیونٹی کنیکٹرز غیر سرکاری تنظیموں کے ملازمین ہیں اور وہ سرکاری ایجنسیوں یا دیگر سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ دستیاب کئی قسم کے امدادی مواقع کو سمجھنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لئے انہیں قابل اعتماد خدمات فراہم کرتے ہیں۔ کمیونٹی کنیکٹرز لوگوں کی ایسی مدد اور خدمات سے رابطہ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔

اپنے علاقے میں کمیونٹی کنیکٹر تلاش کریں

 

زبان میں مدد

زبانی مترجم حاصل کرنا

اگر آپ کسی سرکاری ایجنسی کو کال کر رہے ہیں اور آپ کو زبان میں مدد کی ضرورت ہے تو ایک زبانی مترجم طلب کریں۔ اس بات کو یقینی بنانا سرکاری ایجنسی کی ذمہ داری ہے کہ اس کی خدمات قابل رسائی ہوں۔ اس میں عوام کو پیشہ ور زبانی مترجمین کی مفت فراہمی شامل ہے۔

مزید معلومات حاصل کریں

 

Last modified: