ہمارا تعارف About us

منسٹری آف ایتھنک کمیونیٹیز نیوزی لینڈ کے معاشرے میں نسلی تنوع اور شمولیت کے حوالے سے حکومت کی چیف ایڈوائزر ہے۔

ہم ایتھنک کمیونیٹیز (یعنی نسلی برادریوں) کو معلومات، مشورے اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔

 

ہمارا کام

ہم نیوزی لینڈ میں ایتھنک کمیونیٹیز کی فلاح و بہبود کو مضبوط بنانے کے لیے کمیونٹیز، سرکاری ایجنسیوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

ہم کیا کرتے ہیں:

  • ایتھنک کمیونیٹیز پر حکومتی پالیسیوں کے اثرات کے بارے میں مشاورت دینا اور مثبت تبدیلی کے مواقع تلاش کرنا۔
  • سرکاری اداروں کی جانب سے ایتھنک کمیونیٹیز کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بہتری لانا۔
  • اس بات کو سمجھنا اور حکومت کو آگاہ کرنا کہ ایتھنک کمیونیٹیز کو کامیاب ہونے کے لیےکن چیزوں کی ضرورت ہے
  • ایتھنک کمیونیٹیز کے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے معاونت کرنا۔ 

 

ہماری اقدار

  • Manaakitanga – رحمدلی
  • Whakakotahitanga – سب کو شامل رکھنا
  • Whakamanawanui – بہادری
  • Ngākau Pono – مستند

 

ہماری حکمت عملی

ہماری حکمت عملی کی بنیاد وہ چیزیں ہیں جن پر ہماری ایتھنک کمیونیٹیز اور اسٹیک ہولڈرز کے مطابق ہمیں اپنے پہلے چند سالوں میں توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ سے اپنا تعلق قائم کرنا چاہتے ہيں، اس کی ترقی اور مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ انہیں مضبوط شراکت دار کے طور پر دیکھا جائے۔

ہماری حکمت عملی میں Kia Toipoto (تنخواہ میں فرق) ایکشن پلان اور Te Tiriti o Waitangi
(The Treaty of Waitangi) کی تعظیم شامل ہے۔

ہماری حکمت عملی کا مطالعہ کریں

 

ہماری ترجیحات

ہماری ترجیحات ایتھنک کمیونیٹیز کے ساتھ بات چیت کے بعد تشکیل دی گئی ہیں۔

کابینہ نے وزارت کی ان ترجیحات پر اتفاق کیا ہے کہ:

  • تنوع کی اہمیت کو فروغ دینا اور وسیع تر معاشرے میں ایتھنک کمیونیٹیز کی شمولیت کو بہتر بنانا
  • اس بات کو یقینی بنانا کہ سرکاری خدمات منصفانہ طور پر فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ ایتھنک کمیونیٹیز کے لیے بآسانی قابل رسائی ہیں
  • ایتھنک کمیونیٹیز کے معاشی نتائج کو بہتر بنانا اور ان کے لیے روزگار کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر توجہ دینا
  • ایتھنک کمیونیٹیز کے گروپس کو آپس میں جوڑنا اور انہیں پروان چڑھانا۔ 

Last modified: